آئی سی سی نے سوریا کمار اور حارث رؤف پر جرمانہ عائد کردیا

0
665

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی پیشی کا فیصلہ سنا دیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے کرکٹر حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دے دی گئی۔

دعویٰ کے مطابق سیاسی بیان بازی پر بھارتی کپتان سوریاکمار یادیو پر بھی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کپتان کی جانب سے متنازع بیان دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں شکایت درج کرائی جس پر آئی سی سی نے بھارتی کپتان کو طلب کیا تھا۔

دوسری جانب جمعہ کے روز بھارتی بورڈ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان آئی سی سی میں پیش ہوئے تھے۔

سماعت آئی سی سی کے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی جنہوں نے دونوں کھلاڑیوں سے کئی سوالات کیے۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے غلطی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان لوگ ایسے ہی جشن مناتے ہیں، جشن کا مقصد بھارت کو کچھ ثابت کرنا نہیں تھا۔

حارث رؤف نے سماعت کے دوران کہا کہ میں نے کوئی سیاسی اشارہ نہیں کیا۔

میچ ریفری نے حارث رؤف سے پوچھا کہ چھ صفر کا کیا مطلب ہے جس پر انہوں نے الٹا میچ ریفری سے ہی پوچھ لیا کہ آپ بتادیں اس کا کیا مطلب ہے۔

تاہم، آئی سی سی نے حارث رؤف کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کردیا۔

 
Site içinde arama yapın
Kategoriler
Read More
Art
Introducing Knit: Zero-Overhead Dependency Injection
At TikTok, our application operates on a massive scale, serving billions of users with a complex...
By mbabar132 2025-09-26 13:28:57 0 700
News
ملک میں سولر پینلز کے استعمال کا بڑھتا رجحان، ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کر دیا
لاہور: پاکستان میں توانائی کے بحران اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو متبادل ذرائع کی...
By mbabar132 2025-09-26 13:42:55 0 657
Sports
آئی سی سی نے سوریا کمار اور حارث رؤف پر جرمانہ عائد کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی...
By mbabar132 2025-09-26 13:40:43 0 666
sociallink.pk https://sociallink.pk